حیدرآباد، ضلعی انتظامیہ کا آدھی رات کو قیمتوں کی جانچ پڑتال کیلیے آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
حیدر آباد:
ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لیے آدھی رات کو کارروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال کی قیادت میں ٹیم نے آغا خان روڈ اور جامشورو روڈ کے چوراہے پر واقع سیٹیزن کالونی کے باہر اچانک آپریشن کیا۔
اس دوران ٹیم نے گاہکوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر 20,000 روپے تک کے جرمانے عائد کیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے اور حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا اور نقشے مہیا کیے جائیں۔جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر ، یو سیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر اور ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔