اٹھ مقام میں شدید برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام کی جاگراں ویلی میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔
ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تمام سیاحوں کو بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔
محکمۂ شاہرات کے مطابق جاگراں ویلی کٹن روڈ سے برف ہٹا دی گئی اور روڈ کو بحال کر دیا گیا۔
دوسری جانب مظفر آباد، وادیٔ نیلم، باغ اور نکیال سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر ملتان، شیخو پورہ، گوجرہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیر آباد، دکی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔