کراچی میں راتیں ٹھنڈی ہو گئیں، آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں گزشتہ کچھ روز سے رات میں خنکی بڑھنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ اگلے 3 دن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے بعد شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جب کہ آج بیشتر وقت معمول سے تیز ہوائیں چلنے چلنے کی توقع ہے۔
آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19 اور زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہوگیا ہے، جس کے زیر اثر صوبائی دارالحکومت میں سحری کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔
اُدھر مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بارش کے پیش نظر آیم ڈی واسا نے نکاسی اب کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی ہے جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔
اُدھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں جب کہ بارش اور برفباری کے بعد بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
اسرائیل نے جمعے کو 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کیں جن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جبکہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی یرغمالیوں کی مزید لاشیں کب حوالے کی جائیں گی؟ حماس کا اہم بیان آگیا
بین الاقوامی ریڈکراس کی نگرانی میں لاشوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 225 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں، جن میں سے کئی پر تشدد، جلن اور اعضا کے کٹنے کے آثار پائے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے، جبالیا کیمپ اور خان یونس میں شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب حماس نے مردہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ
معاہدے کے تحت حماس نے 20 زندہ قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں اور انسانی امداد کی ترسیل محدود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بمباری غزہ فلسطین