جنوبی افریقی رن مشین ہینرچ کلاسن نے خود کو بڑا چیلنج دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر ہینرچ کلاسن نے خود کو بڑا چیلنج دے دیا ہے۔
کلاسن حالیہ چیمپیئنز ٹرافی سمیت اپنے آخری 5 میچز میں نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سردست چوتھی پوزیشن پر موجود کلاسن نے چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بھی 56 بالز پر 64 رنز کی بھرپور اننگز کھیلی ہے، اس جیت کی بدولت پروٹیز نے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنائی ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں کلاسن نے بتایا کہ میں نے اس ٹور میں ہیڈ کوچ روب والٹر کے ساتھ خود کو ایک چیلنج دیا تھا، وہ یہ تھا کہ میں دنیا کا بہترین کرکٹر بننا چاہتا ہوں اور میرا سفر اسی منزل کی جانب جاری ہے، مجھے اندازہ تھا کہ میں صورتحال کو عمدگی سے سنبھال سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں گراؤنڈ میں اپنے اسٹروکس بھرپور انداز میں کھیلتا ہوں اور میں نے انگلینڈ سے میچ بھی یہی کیا تھا، مجھے اپنی اس اننگز سے بہت خوشی ہے۔
جنوبی افریقا نے چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں افغانستان کے خلاف جیت سے کھاتہ کھولا اور پھر آسٹریلیا سے راولپنڈی میں میچ بارش کی نذر ہو جانے پر جنوبی افریقی ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ ملا تاہم انگلینڈ کی افغانستان سے شکست اور کینگروز کی آسٹریلیا پر فتح کے بعد پروٹیز کے لیے پوزیشنز کا تعین ہونا تھا۔
جنوبی افریقا نے 2 فتح اور ایک ڈرا کی بدولت 5 پوائنٹس جوڑ کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اور اس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا دوسرے گروپ کی دوسری پوزیشن کی حامل نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی کلاسن نے کہ میں
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کیس میں سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، چھبسویں ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کواپنے تابع کر لیا ہے، نو مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا، میری نااہلی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔