ویب ڈیسک—ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ‘انوار’ نے بہترین فلم سمیت پانچ آسکرز ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی گئی۔

رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔

آسکرز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم ‘انورا’ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔

آسکرز کی شام سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی فلم انورا نے بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور اوریجنل اسکرین پلے کے ایوارڈز حاصل کیے۔




بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے انورا کے ساتھ آ کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹینس ریس میں تھیں۔

فلم دی بروٹلسٹ نے تین ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں بہترین اداکار، اوریجنل اسکور اور سنیمیٹوگرافی کا ایوارڈ شامل ہے۔

فلم ‘وکڈ’ نے کوسٹیوم اور پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ہسپانوی فلم ‘امیلیا پیرز’ نے بہترین معاون اداکارہ اور اوریجنل سونگ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ڈیون: پارٹ ٹو کو وژول ایفکٹس اور بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ ملا۔

آسکرز کی شام کی نمایاں کیٹیگریز کے فاتحین کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں۔

بہترین فلم

بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے انورا کے ساتھ آ کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹینس ریس میں تھیں۔

تاہم سب سے بہترین فلم کا آسکر ‘انورا’ کے نام رہا۔

بہترین ہدایت کار

فلم ‘انورا’ کے ہدایت کار شون بیکر کو بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کیٹیگری میں فلم انورا کے ساتھ ساتھ دی بروٹلسٹ، آ کملیٹ ان نون، امیلیا پیرز اور دی سبسٹنس کے ہدایت کاروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

بہترین اداکار

بہترین اداکار کا ایوارڈ ‘دی بروٹلسٹ’ کے ایڈریئن بروڈی کو ملا۔

اس کیٹیگری میں ایڈریئن کے علاوہ ٹمیتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز اور سیبیسٹین اسٹین مدِ مقابل تھے۔

ایڈریئن بروڈی اس سے قبل 2003 میں بھی آسکر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

بہترین اداکارہ

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ‘انورا’ کی مائیکی میڈیسن کو ملا۔

اس کیٹیگری میں مائیکی میڈیسن کا مقابلہ کارلا سوفیا، سنتھیا اریوو، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس سے تھا۔

بہترین معاون اداکارہ

ہسپانوی فلم امیلیا پیرز کی اداکارہ سوئے سلڈانیا کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کیٹیگری کے لیے ان کے ساتھ آریانا گرینڈے، مونیکا باربرو، ایزابیل روسیلینی اور فلیسیٹی جونز نامزد تھیں۔

بہترین معاون اداکار

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم ‘آ ریئل پین’ کے کیرن کلکن نے اپنے نام کیا۔

اس کیٹیگری کے آسکر کی دوڑ میں اداکار گائے پیئرس، ایڈورڈ نورٹن، جرمی اسٹرونگ اور یورا بوریسوو بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: بہترین معاون اداکار ایوارڈز اپنے نام بہترین اداکار امیلیا پیرز اس کیٹیگری بہترین فلم کیٹیگری کے کے ایوارڈ ہدایت کار کا ایوارڈ آسکرز کی کے ساتھ پارٹ ٹو کے لیے

پڑھیں:

پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان-یو اے ای جوائنٹ وزارتی کمیشن کے حالیہ 12ویں اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، ایوی ایشن، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • وال مارٹ کا نیا اے آئی منصوبہ، خریداروں اور ملازمین کے لیے ‘سپر ایجنٹس’ تعینات کرنے کا اعلان
  • امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی ‘بارش’ کیوں برسائی جارہی ہے؟
  • پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • انتظامی افسران کو قیام امن کے لیے ‘فری ہینڈ’ دیتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا ملکر خاتمہ کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا