2025-09-18@16:17:35 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«کیٹیگری کے»:

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
کراچی: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کا اعلان کردیا۔ نئے کنٹریکٹس میں کیٹیگری اے کو ختم کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی جس کے بعد 3 کھلاڑیوں کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی میں 10 10 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی، جس میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن...
2025-26 کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دے دیے، پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔کانٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے،گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیے گئے تھے۔جب کہ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے، رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صوفیان مقیم کو نئے کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں...
قومی کرکٹرز کی قسمت کے فیصلے کا وقت قریب آگیا، پی سی بی آئندہ چند روز میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں کا اعلان کرے گا اور نئی پالیسی کے مطابق تینوں فارمیٹس کا حصہ بننے والے پلیئرز ہی معاہدے حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ماضی کے برعکس پی سی بی نے اس بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا سخت معیار اپنایا ہے، ایسے کھلاڑی جو تینوں فارمیٹس کا مستقل حصہ نہیں ہیں وہ فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔رواں برس گرین شرٹس نے تین میں سے صرف ایک ٹیسٹ، 11 میں سے 2 ون ڈے اور 14 میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز ہی جیتے ہیں، حال ہی میں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز جیسی نسبتاً...
وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی سے ہونے والی زیادتی سے...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی. سیڈ کونسل کے اجلاس میں 53 بیج زیر غور لائے گئے جن میں سے 38 کی کاشت کی منظوری دی گئی وزیر زراعت کے پی نے کہا کہ منظور شدہ بیجوں میں مکئی کی چار اقسام اور چاول و گندم ایک ایک قسم شامل ہے، پھلوں کی کیٹیگری میں کیوی، خوبانی، مالٹے، انگور کی دو اور...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کا اعلان کردیا ہے۔ ان نئے کنٹریکٹس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں کو معاہدے دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹرز کو آئندہ ایک برس کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس بار پہلی مرتبہ ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ’ایمرجنگ کیٹیگری‘ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دیے گئے 20...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری کو ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمیں جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا جس دوران سیکرٹری پاور ڈویژن نےبریفنگ دی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں حکومت بجلی کے بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتی ہے، گزشتہ چند سالوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس انہوں نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں...
DOHA: وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے قطر کے وزیرصحت کو پاکستان میں میڈیسن، ویکسین اور میڈیکل آلات کی پیدوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پاکستانی سرجنز کی کیٹگری میں ترقی کی درخواست کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قطر کے وزیر صحت منصور بن ابراہیم المحمود سے دوحہ میں ملاقات، پاکستانی وفد میں سرجن جنرل ڈاکٹر ارشد نسیم اور قطر میں پاکستانی سفارت کار محمد عامر شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال نے قطر میں پاکستانی سرجنز کو کیٹیگری 3 سے نکال کر کیٹیگری 1 میں ڈالنے کی درخواست...
لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی...
استنبول: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “انادولو” کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں سالانہ استنبول فوٹو ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مقابلے میں 29 فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا۔ سب سے معتبر “فوٹو آف دی ایئر” ایوارڈ فلسطینی فوٹوگرافر سعید جارس نے اپنے دردناک شاہکار “غزہ – دیر البلح” کے لیے حاصل کیا۔ یہ تصویر ایک المناک لمحے کو قید کرتی ہے، جب اسرائیلی فضائی حملے میں متاثرہ والدین اپنے بچے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا۔ اس سال کے فاتحین کا انتخاب ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا، جس میں معروف فوٹوگرافر اور نیشنل جیوگرافک کے فلم ساز ایمی وٹالے،...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔ بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟ رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ...
ویب ڈیسک—ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ‘انوار’ نے بہترین فلم سمیت پانچ آسکرز ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی گئی۔ رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔ آسکرز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم ‘انورا’ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔ آسکرز کی شام سب سے زیادہ...
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبلک سروس کمیشن نے میرپورخاص ریجن کے سیکنڈری اسکول ٹیچر بی پی ایس 16کے سائنس اور جنرل کیٹیگریز کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، مذکورہ پوسٹ کے لیے زبانی امتحانات نومبر اور دسمبر 2024میں لیے گئے تھے جس کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے، جنرل کیٹیگری میں خواتین امیدواروں کیلئے اوپن میرٹ کوٹہ کے تحت 23امیدواروں کو سفارش دی گئی ہے جبکہ 2امیدواروں کو اقلیتوں کے کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ مرد امیدواروں کیلئے جنرل کیٹیگری میں اوپن میرٹ کوٹہ کے تحت 66امیدواروں کو سفارش دی گئی ہے جبکہ 4امیدواروں کو اقلیتوں کے کوٹہ اور 2امیدواروں کو معذوروں کے کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ سائنس کیٹیگری...
پاکستان سپر لیگ ٹین کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا جسکے بعد تمام ٹیموں کے مکمل سکواڈ سامنے آ گئے ہیں ۔لاہور قلندرزلاہور قلندرز کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل ، فخر زمان ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں حارث روف، کوشل پریرا، سکندر مرزا، گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، جہانداد خان ، زمان خان ، سلور کیٹیگری میں آصف آفریدی ، آصف علی ، ڈیوڈ ویزے، محمد اخلاق، راشد حسین، ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد اذب ، مومن قمر اور سپلمنٹری کیٹگری میں ٹام کیورن ، سیم بلنگز، سلمان علی مرزا ، محمد نعیم شامل ہیں ۔لاہور قلندرزکراچی کنگز کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں ایڈم ملنے ، ڈیوڈ وارنر ، عباس آفریدی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں...
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے ڈرافٹ کی پروقار تقریب لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی۔ اس یادگار ایونٹ میں فرنچائزز کے مالکان، ٹیم مینجمنٹ، اور مہمانِ خصوصی اولمپئن ارشد ندیم سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ٹیموں کے پلاٹینم کیٹیگری میں اہم انتخاب: لاہور قلندرز: ڈیرل مچل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کا انتخاب کیا، جبکہ وائلڈ کارڈ کے تحت عباس آفریدی کو شامل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام کوہلر کیڈ مور، فن ایلن، اور مارک چیپمین جیسے شاندار کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی: رائٹ ٹو میچ کے تحت ٹام کوہلر کیڈ مور...
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کراچی کنگز نے کتنے میں خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب شامل ہیں۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کو منتخب کرلیا، آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں مہنگے ترین کرکٹر ہوں...
لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ڈرافٹ لاہور میں مکمل ہو چکا ہے، جس میں پلاٹینم، ڈائیمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ مختلف فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی کو چنا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، فن ایلن اور فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔البتہ پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو چنا اور اسلام...
لاہور: پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کچھ دیر بعد حضوری باغ شاہی قلعہ میں شروع ہوگی۔ پلیئر ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کریں گی، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 10 میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، مارک چیپمین، ڈیرل میچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، مائیکل بریسویل، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین، عثمان خواجہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں...