راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمد خرم نے اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی سے دی گئی سزائیں کلعدم قرار دے دیں،عدالت نے لیگی رہنماء حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔معزز عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق دستاویز پر کوئی اوور رائٹنگ یا ہیرا پھیری نہیں کی گئی اور جعلسازی کے ثبوت کے بغیر استغاثہ کا دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق زمین کے لین دین میں کسی دھوکہ دہی کی نشاندہی نہیں کی گئی ،سرکاری ریونیو ریکارڈ نے جعلسازی یا غیر قانونی اراضی کے حصول کے دعوے کی تائید نہیں کی جبکہ فروخت کنندہ کے بیٹے نے تصدیق کی کہ اسکے والد نے جو کہ فوت ہو چکے ہیں قانونی طور پر زمین بیچی تھی۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر دھوکہ دہی کی گئی ہوتی تو ملزمان اسکا ادراک ہونے سے قبل ہی زمین فروخت کر دیتے نہ کہ 16سال تک ذمین پاس رکھتے۔

تفصیلی فیصلے میں مذید کہا گیا کہ 16سال کے وقفہ نے استغاثہ نثار افضل کے اس دعویٰ کو کمزور کیا کہ ملزمان نے زمین غیر قانونی طور پر حاصل کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ زمین فروخت کرنے والے کی وفات کے بعد مقدمہ دائر کیا گیاجس پر استغاثہ سے سوال کیا گیا کہ قانونی کارروائی سے قبل فروخت کنندہ کے انتقال تک انتظار کیوں کیا گیا۔عدالت فیصلے کے مطابق اس تاخیر نے مدعی مقدمہ کی ساکھ کے بارے شکوک پیدا کئے ہیں جسکے بعد عدالت نے تمام ملزمان کا باعزت بری کرتے ہوئے انٹی کرپشن عدالت راولپنڈی علی نواز بکھر کے فیصلے کو کلعدم کر دیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ سال ملزمان کو دفعہ 468,471,420 کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 58سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔مدعی مقدمہ نثار افضل نے موضع راجڑ میں 2ہزار کنال زمین کی غیر قانونی ملکیت منتقلی پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عدالت نے گیا کہ

پڑھیں:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • کالعدم علیحدگی پسند جماعت کیلیے کام کرنے کا الزام، اے ٹی سی نے ملزمان کومقدمے سے ڈسچارج کردیا
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق اہم حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا
  • ترکیہ: ہوٹل میں آگ لگنے سے 78 ہلاکتیں، ملزمان  کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
  • پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا