آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا شہید سید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اٹلی کے سفیر سے گفتگو میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی اپیل کی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں اٹلی کے سفیر نیکولو فونٹانا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کے شہریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی اور اسرائیلی جارحیت کو پورے علاقے کے لیے تباہ کن اور انسانی جانوں کے قتل عام کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی اپیل کی اور مزاحمت کے قائدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی آزادیوں کا پوری ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد کوفہ کی تاریخی اور علمی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی اور مسجد کو اسلامی تاریخ کا ایک عظیم مرکز قرار دیا۔ اٹلی کے سفیر نیکولو فونٹانا نے آیت اللہ نجفی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ بشیر حسین نجفی انہوں نے آیت اللہ
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔