وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغازکر دیا. انہوں نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سولر پینل کی تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے بچاتے ہوئے ریلیف دینا چاہتے ہیں.

اس لیے سولر پینل اسکیم میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے. فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے. فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر سسٹم کی تنصیب شروع ہوگی۔سیکریٹری توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی کے آخر تک فری سولر پینل اسکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا. صوبے بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لیے سولر سسٹم مفت نصب کیا جائے گا، فری سولر پینل اسکیم کے لیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواست دی۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فری سولر پینل اسکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا. 0.55 کلو واٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے، 100 یونٹ ماہانہ اور 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔سیکریٹری توانائی نے بتایا کہ صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی. فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ سولر سسٹم نصب کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا. فری سولرپینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فری سولر پینل اسکیم سولر سسٹم کرنے والے جائے گا کے لیے

پڑھیں:

میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔

ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔

متعلقہ مضامین

  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا
  • مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے ملے گی شرائط کیا ہیں؟