سائنس دانوں نے خراب نہ ہونے والا کیلا بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سائنس دانوں نے ایک ایسا کیلا بنایا ہے جو چھیلے جانے کے بعد گلتا یا خراب نہیں ہوتا ہے۔
برطانوی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ کیلے کی جینیات کو تبدیل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ پھل چھیلے جانے کے بعد 24 گھنٹوں تک کاٹے جانے کے باوجود تازہ اور پیلا رہتا ہے۔
ناروچ کی مقامی بائیو ٹیک کمپنی (جس نے یہ کامیابی حاصل کی) ٹراپک کے چیف ایگزیکٹیو گِلڈ گرشون کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا گیا کیلا چھیلے جانے اور کاٹے جانے کے کم از کم 12 گھنٹوں تک اور 24 گھنٹوں کے بعد یہ 30 فی صد سے کم گلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کیلوں کا ذائقہ، خوشبو، مٹھاس اور شکل بالکل ویسی ہی ہے جیسے کہ عام کیلے کی ہوتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس کا گودہ جلدی گلتا نہیں ہے۔
کمپنی نے پولی فینول آکسیڈیز نامی خامروں (جو کیلوں کے گلنے کا سبب بنتے ہیں) کو غیر فعال کر کے اس عمر کو طویل کیا ہے۔
کمپنی ٹراپک کے پاس فلپائن، کولمبیا، ہونڈرس، امریکا اور کینیڈا میں کیلے فروخت کرنے کی اجازت ہے، جہاں کمپنی رواں ماہ میں لانچ شروع کر دے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جانے کے
پڑھیں:
اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔
اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔
اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔