لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔

ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو”۔

بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ کو دبئی میں آسٹریلیا کے ساتھ پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نیوزی لینڈ

پڑھیں:

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، مانسہرہ کا سیاحتی مقام بند

مانسہرہ:

حالیہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں میں طغیانی اور تباہی کے باعث ضلع مانسہرہ کا اہم سیاحتی مقام بند کر دیا گیا۔

ضلع مانسہرہ کے عوام الناس اور آنے والے سیاح حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے وجہ سے دریائے کنہار اور دریائے سرن میں طغیانی آ چکی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دریاؤں کے قریب جانے اور ملحقہ سڑکوں پر سفر کرنے یا جانے سے گریز کریں۔

طغیانی کی وجہ سے سرن ویلی سیر و سیاحت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونیوالی سڑک بحال
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام
  • کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر
  • شمالی پاکستان میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈز، کئی شاہراہیں اور پل بند
  • نیوزی لینڈ میں یوم آزادی کی تقریب، کیوی وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی شرکت
  • نیوزی لینڈ میں یوم آزادی کی تقریب، کیوی وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی شرکت
  • کلاؤڈ برسٹ، ریلے، لینڈ سلائیڈنگ، خیبر پی کے میں تباہی 282 افراد جاں بحق
  • آوارہ کتوں سے پاک دنیا کا پہلا ملک، کیسے نجات پائی؟
  • بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، مانسہرہ کا سیاحتی مقام بند
  • کہوٹہ: آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک متاثر