لاہور:

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب وقفے وقفے سے بادل برستے رہے، جس پر ماہِ صیام میں موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں  کے چہرے بھی کھل اٹھے۔
 

بارش کے باعث لاہور میں موسم سرد ہوگیا جب کہ آج دن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی  جانب سے گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے زیراثر ہلکی  بارش وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے  موسم سرد بھی ہوگیا۔

شہر پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ مختلف مقامات پر رم جھم جاری ہے۔ اس دوران  انتظامیہ نے متعلقہ عملے کو متحرک کررکھا ہے اور شاہراہوں سمیت انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان و ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے، جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: بارش میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے منگل کی صبح   برساتی نالہ میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی اور انکی گاڑی کو تمام کوششوں کے باوجود جمعرات کو تیسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا مگر انکی گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کی نیچے سے ریسکیو 1122کو مل گیا ہے آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔

فیز فائیو کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالہ جہاں منگل کی صبح پانی کا تیز ریلا ایک گاڑی کو بہا لیا گیا تھا گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا  ہلا کر مدد کے لیے پکارتے رہے مگر پانی کا زور دار ریلا انہیں بہا لے گیا جہنیں تلاش کرنے کے لئے فوری طور پر شروع کیا گیا.

آپریشن جس میں پاک فوج، پی  ڈی ایم اے، ریسکیو 1122  اور دیگر امدادی ٹیموں نے آپریشن کا اغاز کیا تھا منگل کی صبح سے بدھ کی رات گے تک جاری رہنے والا آپریشن نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا جس پر اج۔جمعرات کی صبح تیسرے روز بدقسمت باپ بیٹی اور انکی گاڑی کو تلاش کرنے کا آپریشن ایک مرتبہ پھر شروع کیا گیا ۔

سواں پل کے نیچے سے گاڑی کا دروازہ اور بونٹ رییسکیو 1122کو مل گیا ہے کئی مقامات پر کھدائی کی گئی، گہرائی میں گاڑی کو تلاش کیا جارہا یے، دریائے سواں کے مختلف مقامات پر گاڑی اور اس میں موجود باپ بیٹی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں شامل ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پانی کی سطح کافی تک حد نارمل ہو چکی ہے، اس لیے آج امید کی جاسکتی ہے کہ دریائے سواں کے کسی حصے میں گاڑی کو تلاش کرلیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کو ناگزیر قرار دے دیا
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • راولپنڈی: بارش میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری
  • 143 شہری جاں بحق ، 488 زخمی، 200گھرمتاثر،فیکٹ شیٹ جاری
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی