جاپان: نصف صدی کی بدترین جنگل کی آگ بے قابو، 1 شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
جاپان میں نصف صدی کی بدترین جنگل کی آگ بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 4,000 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے 80 عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شہر اوفوناٹو کے قریب آگ نے 2,600 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جلا دیا، جو نیویارک کے سینٹرل پارک کے رقبے سے 7 گنا بڑا ہے۔
رواں سال خشک موسم اور گزشتہ سال ریکارڈ گرمی کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
2,000 سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔