چنکی پانڈے نے اپنی اچھی صحت کا راز بتادیا! ہر صبح نہار منہ کیا کھاتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا راز روزانہ نہار منہ لہسن کھانا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہر صبح جاگنے کے فوراً بعد 2 لہسن کھاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ دل، خون اور مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا، "اگر مجھے نہار منہ لہسن نہ ملے تو مجھے لگتا ہے کہ میں جاگا ہی نہیں! بیرون ملک سفر کے دوران اگر مجھے لہسن نہ ملے تو میری طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے، اور میں کسی سے بات بھی نہیں کرتا"۔
بھارتی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق، ہر صبح دو جوے لہسن کھانا صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ لہسن میں ایلیسن، سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے، دل کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مزید یہ کہ لہسن میں موجود قدرتی اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل خصوصیات مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں، جس سے جسم کو انفیکشنز اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ مطالعات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ لہسن کا استعمال کینسر اور دیگر دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
چنکی پانڈے کے مطابق روزانہ صبح صرف دو لہسن کھانے سے وہ خود کو زیادہ توانا اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔ طبی ماہرین بھی نہار منہ لہسن کھانے کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں، تو اگر آپ بھی اچھی صحت چاہتے ہیں تو شاید چنکی پانڈے کا یہ نسخہ آزما سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چنکی پانڈے نہار منہ
پڑھیں:
مصر کے نوجوان کی بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔
مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔
View this post on InstagramA post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388)
وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔
مصری نوجواب کا کہنا تھا کہ یا اللہ جیسے آپ نے نوح علیہ السلام کی اتنے بڑے طوفان میں حفاظت فرمائی، اس کو بھی باحفاظت غزہ کے بچوں تک پہنچا دیجئے۔
ویڈیو میں موجود نوجوان کی اس کوشش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
Post Views: 5