موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور انہیں نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے پرویز رفیق کی صاحبزادی کی سالگرہ کے موقع پر کیا۔
اکرم گِل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی نامزدگی پر مسیحیوں کو اہمیت نہ دی اور انہیں ان کے سیاسی حق سے محروم رکھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی اقلیتوں میں سب سے زیادہ مسیحی عوام رہتے ہیں اور ن لیگ کے نمائندوں نے الیکشن میں ان سے ووٹ لیے لیکن اس کے باوجود مسیحی نمائندوں کو وفاقی اور پنجاب کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) مسیحیوں کو ان کے سیاسی حق سے محروم رکھ کر انہیں سیاسی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے ۔
اکرم گِل نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فوری طور پر وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ میں کرسچن نمائندوں کو شامل نہ کیا تو آئندہ الیکشن میں مسیحی عوام بھی انہیں نظر انداز کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے پرویز رفیق نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسیحیوں کی نمائندگی کو ہر سطح پر یقینی بنائے تاکہ وہ بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ اکرم گ ل سے ووٹ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس سکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔