ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ادکارہ ایشوریا رائے 2003 میں فلم ” خاکی” میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر رہی تھیں کہ شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ خاکی ‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعہ کے بارے بتایا، یہ واقعہ 2003 میں پیش آیا جب ایشوریا رائے، امیتابھ بچن اور اکشے کمار فلم “کھاکی” کی شوٹنگ کے لیے ناسک کے قریب موجود تھے۔ ایک سین کی عکس بندی کے دوران، ایشوریا رائے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس سے پوری کاسٹ اور عملہ شدید صدمے میں آ گیا۔

ایک اسٹنٹ مین جو گاڑی چلا رہا تھا، تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی، اس وقت ایشوریا اور ان کے ساتھی اداکار تشار کپور ایک جگہ بیٹھے تھے جو آتی ہوئی گاڑی سے بے خبر تھے۔ گاڑی ایشوریا کی کرسی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں صورتحال نہایت سنگین ہو گئی۔

اسی لمحے اکشے کمار نے فوری طور پر مداخلت کی، گاڑی کو روکا اور ایشوریا کو وہاں سے نکالا۔ انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ اس حادثے نے فلم انڈسٹری میں کافی ہلچل مچا دی تھی۔

امیتابھ بچن، جو بعد میں ایشوریا رائے کے سسر بنے، نے انکشاف کیا کہ انیل امبانی کے نجی طیارے کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ ایشوریا کو گھر واپس لے جایا جا سکے۔

امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ حادثے نے ایشوریا رائے کے دماغ پر گہرا اثر چھوڑا، “میں دو راتوں تک سو نہیں سکا۔ یہ سب کچھ اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا، اس کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، اسے شدید چوٹیں آئیں، گہرے زخم لگے۔ اور میڈیا نے اسے معمولی حادثہ قرار دیا تھا۔


مزیدپڑھیں:شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا پکایا؟ کبریٰ خان کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایشوریا رائے امیتابھ بچن

پڑھیں:

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد