گورنر خیبر پختونخوا کا رمضان میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
پشاور سے جاری بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے صوبے کو محروم رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بطور وزیراعظم آپ کے بجلی، گیس کی عدم لوڈشیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا۔
خط میں گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ،فوری طور پرخیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا گیس کی لوڈشیڈنگ میں بجلی اور بجلی اور گیس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا۔
روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔