عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی۔
میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن کامیابی کےلیے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگادیا گیا ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی محسوس کی، اس لیے شاداب خان کو شامل کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔