الخدمت کراچی نے کرائی یتیم و مستحق بچوں کو عید کی خریداری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں یتیم اور مستحق بچوں کو عید کی خریداری کرائی گئی۔
5 روز تک 2400 بچوں کو 6 ہزار روپے کی شاپنگ کے ساتھ 500 روپے عیدی بھی دی جا رہی ہے۔
الخدمت کی جانب سے گلشن اقبال میں واقع نجی شاپنگ مال سے 2400 بچوں کو شاپنگ کروانے کی 5 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی اور دیگر کے ہمراہ بچوں کی شاپنگ کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جنہوں نے ایک مقدس مقصد کےلئے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کو ترک کرکے پاکستانی پروڈکٹس کو فروغ دینا چاہیے۔
متعدد بچوں نے فیملیز کے ساتھ مل کر عید کی خریداری کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ الخدمت کے رضاکار بھی تھے جو کہ انہیں خریداری میں مدد کرتے نظر آئے۔
منعم ظفر نے کہا کہ ملک بھر میں 30 ہزار سے زائد بچوں کو نہ صرف یہ کہ سپورٹ کیا جاتا ہے مگر ان کو تعلیم کے ساتھ عید کی خریداری بھی کرائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عید کی خریداری بچوں کو
پڑھیں:
کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزم کو سات مقدمات میں نامزد کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران ایک ڈرامائی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ مارے، جس کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اہلِ علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور ان کی ویڈیوز بھی تیار کرتا رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب صحافیوں نے جب عدالت کے باہر ملزم سے سوال کیا کہ وہ ان ویڈیوز کا کیا کرتا تھا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ بعد میں انہیں خود ہی دیکھتا تھا۔ اس اعتراف کے بعد متاثرہ بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔