ماہ مقدس میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ،گورنرخیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔
فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں، ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے خط میں وزیراعظم سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ، گیس اور بجلی کے مسئلہ کے حل سے کے پی کے باسی بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح رمضان میں عبادات پر توجہ مبذول کرسکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیس کی لوڈ شیڈنگ بجلی اور گیس میں بجلی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔