چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے۔ راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشین کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور میں میچ دیکھیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے نجی ہوٹل میں قومی کرکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کرنے والوں میں قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان شامل ہیں۔
قبل ازیں، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچیں گے، جو 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ راجیو شکلا 6 مارچ کو بھارت آنے سے پہلے 2 دن تک پاکستان میں رہیں گے۔واضح رہے کہ آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل ہوگا، فاتح ٹیم 9 مارچ (اتوار) کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت سے مدمقابل ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنماء حماد اظہر گھر پہنچ گئے
پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے والد سینیئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور رہنماء حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے والد سینیئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 9 مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔ گارڈن ٹاون کے ابوبکر بلاک میں حماد اظہر کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور رہنماوں سمیت شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔