چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کی اسٹار لنک کی ٹیم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی اسٹارلنک کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔
اسلام آباد سے پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان کے دور دراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کیلئے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ رجسٹریشن لائسنس کے حصول کی لازمی شرط ہے۔ اسٹارلنک ٹیم نے اس موقع پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کے ساتھ مسابقت پر بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
صنعا: حوثیوں کا اسرائیل سے ڈیل کرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
SANAA,:یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
یمنی حوثی گروپ انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کی ملکیت ہوں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق حوثی قیادت نے کہا ہے کہ ان کی فوج تمام ایسے جہازوں پر حملہ کرے گی جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کر رہی ہوں۔
حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اگر ان کمپنیوں نے ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا، تو ان کے جہازوں کو کسی بھی منزل پر جا رہے ہوں، نشانہ بنایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج عالمی برادری سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ اس کشیدگی سے بچنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ غزہ میں جارحیت بند کرے اور محاصرہ ختم کرے۔
حوثی قیادت کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف یمن اور فلسطین کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔