یو ایس ایڈ نے پاکستان کے تعلیمی پروگرام پر 840 ملین ڈالرز خرچ کیے، اسکاٹ پیری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
امریکی رکن کانگریس اسکاٹ پیری نے پاکستان کے تعلیمی پروگرام پر یو ایس ایڈ اخراجات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کی بریفنگ کے دوران اسکاٹ پیری نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے 20 سال میں پاکستان کے تعلیمی پروگرامز پر 840 ملین ڈالرز خرچ کیے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس پروگرام کے تحت 136 ملین ڈالرز 120 اسکولوں کی تعمیر کےلیے مختص کیے گئے لیکن وہ اسکول کبھی بنے ہی نہیں۔
اسکاٹ پیری کا تعلق صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی سے ہے، اُن کی بریفننگ کا مقصد بین الاقوامی ترقیاتی امداد بند کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کا جائزہ لینا تھا۔
امریکی رکن کانگریس نے ٹرمپ کی حمایت میں پاکستان کے حوالے سے یہ بات بغیر ثبوت پیش کیے کہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسکاٹ پیری پاکستان کے
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں نے کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔
انہوں نے عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔
Welcome to California, my friends.
I loved hanging out with you today.
Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, you must stay strong.
There are millions of people around the world who are sick of political prosecutions.
You are not alone. #freeimrankhan pic.twitter.com/TOAOjrEiM1