ریاض سے لاہور کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر ہسپتا ل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے نے مسقط میں لینڈنگ کی۔
سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار مسافر کا طبی معائنہ کیا گیا، انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر مسقط کے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق مسافر کی خرابی طبیعت کی تفصیلات نہیں مل سکیں تاہم مسافر کی صحت بہتر ہونے پر پرواز واپس سفر پر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی جو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 35 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر اتری۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریاض سے لاہور کی مسافر کی میں سوار کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔