2025-11-04@14:50:23 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 603				 
                «ریاض سے لاہور کی»:
	لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
	 لاہور:  الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔  پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا...
	 لاہور:  پنجاب کے بیشتر شہر اس وقت شدید فضائی آلودگی اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق گجرانوالہ میں اے کیو آئی 762 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایف ایف پاکستان 790، سول سیکرٹریٹ 770، ساندہ روڈ 718 اور بیدیاں روڈ 714 تک پہنچ گئی۔ شہر کے دیگر علاقوں بشمول برکی روڈ، شاہدرہ، کاہنہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، واہگہ بارڈر اور ایجرٹن روڈ پر بھی اے کیو آئی 500 کے قریب ریکارڈ ہوا۔...
	---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح  گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔کراچی کی فضا میں آج صبح  پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔
	دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
	 لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا  فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواستگزار کو فوری طور پر پولیس پروٹیکشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو اسے پولیس پروٹیکشن اس کا حق ہے۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں شہریوں کی جان کا تخفظ مشروط نہیں بلکہ اسے ہر قیمت پر بچانا ہے۔ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ریاست کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا جذبہ دکھانا ہوگا۔ درخواست گزار کے مطابق...
	شہر لاہور میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار اور ریچارج کرنے کے لیے بڑا منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنے کےلیے ریچارج ویل بنایا گیا ہے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے جبکہ لاہور میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فنکشنل ہیں۔ مزید برآں لاہور میں کل 15 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ویل بنائے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے...
	لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ نجی میڈیا کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال لایا گیا، جہاں سابق رہنماؤں فواد چوہدری، مولوی محمود اور عمران اسماعیل نے اُن سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں شاہ محمود کی عیادت کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جن میں 9 مئی 2023 کے واقعے کے حوالے سے عائد فرد جرم بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد...
	لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست آ گیا ہے، جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ بین الاقوامی ادارہ آئی کیو ائیر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 515 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح تصور کی جاتی ہے۔ اُدھر بھارتی دارالحکومت دہلی 459 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، مگر لاہور کے بعض علاقوں میں آلودگی نے تمام حدیں پار کر دیں جہاں انڈیکس 985 تک جا پہنچا۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور بھی بدترین آلودگی کی لپیٹ...
	 پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث فضا انتہائی مضرِ صحت سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں آلودگی کی سطح 485 ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 445 کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہے . فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 833، گوجرانوالہ میں 764 جبکہ ملتان میں 305 تک پہنچ گیا، جس سے فضا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہو گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر انسدادی اقدامات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
	—فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی اتار لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں نے کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے۔نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
	سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔   لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز 
	 یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں  گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔  واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور  مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔...
	 لاہور:  پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے، آج بدھ کے روز لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔  عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق بدھ کی صبح لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس (اے کیو آئی) 403 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی کا اے کیو آئی 235 رہا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 6 بجے لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب تھا۔ کاہنہ نو، جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 تک...
	 سٹی42: لاہور میں شہر بھر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت کارروائی میں ریگولیشن اسکواڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سرگرم ہیں۔ دو دنوں کے دوران 791 غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریگولیشن اسکواڈ نے 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2021 بینرز اور فلیکسز بھی اتارے۔  ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں  شہر میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے  پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائیرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو  ائیر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور  سے اسلام آباد ائیرپنجاب کے فلائٹ روٹ  پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز  نے ائیر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز  پر حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔  سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے  مزید :
	لاہور کے علاقے مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے درندہ صفت رشتے دار شخص نے متعدد بار جنسی زیادتی کی جس کے باعث متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا، متاثرہ لڑکی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ چیک اپ کروانے پر حمل کی تصدیق ہوئی، جس پر لڑکی نے بتایا کہ ملزم ایاز نے متعدد بار زیادتی کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کر لیا، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ  متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ایسے درندہ صفت رشتہ...
	سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔  اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
	لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔  لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا بچی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو اغوا کر کے لے گئے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے جواب...
	لاہور ہائیکورٹ نے کاہنہ سے لاپتا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو10 روز کی مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزارحمیداں بی بی نے عدالت سے بیٹی کی بازیابی کی اپیل کی۔ عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب خود پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو لے گئے؟ جس پر آئی جی نے جواب دیا، یہ جن انسان نما تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ: فوزیہ بی بی کا نادرا میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ وہ 2019 میں مبینہ طور پر لاپتا ہوئی...
	 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے لاپتا بچی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو اغوا کر کے لے گئے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے جواب دیا...
	یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں چین کے قیامِ جمہوریہ کی 76ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، 21 طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں عوامی جمہوریہ چین کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل چین مسٹر ژاؤ شی رین تھے۔ تقریب کا مقصد چائنیز قونصلیٹ اسکالرشپ 2025ء کی تقسیم تھا، جس میں لاہور میں مقیم چینی برادری کے 40 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جنہوں نے قونصل جنرل کا پُرتپاک خیر مقدم کیا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے پر شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)  اس موقع پر چینی ثقافت، سائنسی ترقی اور باہمی تعاون پر مبنی مختصر دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔ قونصل جنرل...
	 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں 20 سالہ لڑکے کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس امجد رفیق نے ملزم آفتاب عرف سورج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ وکیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے دانستہ طور پر ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ گلی کی لڑائی کو زیادتی کی کوشش کا رنگ دے کر مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی ملی بھگت سے پنجاب میں زیادتی کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، قانونی شعور تسلیم نہیں کرتا کہ ایک نوجوان گھر میں گھس کر 50 سالہ خاتون سے زیادتی...
	بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
	  لاہور:   فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو انتہائی خراب درجہ شمار ہوتا ہے۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث...
	لاہور: بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں خطے کی فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے، جس کے اثرات تیزی سے سرحد پار پاکستان کے مشرقی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار عالمی اداروں کے مقررہ پیمانے سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ائیرکوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے تازہ اعدادشمار کے مطابق لاہور میں فضائی معیار (AQI) 287، قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد شمار کے مطابق فضائی آلودگی میں قصور سب سے آگے...
	لاہور: معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں رکاوٹوں کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی لاہور کے ایک مقامی آڈیٹوریم میں اپنی خود نوشت 32 آنکر روڈ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کبھی کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لیکن لبرل عناصر کو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب کے مقررین...
	  لاہور:   پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای...
	موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ملک میں موسم کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا۔(جاری ہے) لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی میں 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر آگئے،ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 300 سے زائد خطرناک...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق شہر اس وقت مشرقی ہواؤں کے دباؤ میں ہے، جس کے باعث آج ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کا اوسط لیول 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے فضاء میں آلودہ ذرات زیادہ دیر تک معلق رہتے ہیں، جس سے سانس کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔انتظامیہ نے زیادہ آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں اسموگ کی شدت کم کرنے کے لیے اینٹی اسموگ گنز کے استعمال کا فیصلہ...
	 اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط ‘اے کیو آئی’ 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔ صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ زرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔
	 لاہور:  لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والے مسیحی دعائیہ و عباداتی پروگراموں کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔  انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سپروائزری افسران سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں اور حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز گرجا گھروں کے گرد مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور پولیس اہلکار ہمہ وقت...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا، جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔(جاری ہے)  کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی جماعت...
	 لاہور:  گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
	لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 681 تک پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے بڑھا کر دیگر شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کال ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کے ڈیٹا کی مدد سے مزید شرپسند عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
	لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار+ این این آئی+ آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسجد رحمت للعالمین کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ تحریک لیبک پاکستان نے موقف اپنایا کہ یتیم خانہ میں مسجد کو غیر قانونی سیل کر دیا گیا۔ سینکڑوں نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مسجد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی...
	لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔  کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور کیمپس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری قائم  مزید :
	 کوئٹہ:  لیویز فورس پشین نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور سے اغوا ہونے والے 17 سالہ نوجوان فہد علی کو بازیاب کرلیا۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فہد علی کو کوئٹہ میں ایک مسافر کوچ کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی کو بس کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے اور پھر ترکی لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13 اکتوبر 2025 کو لاہور کے ایک تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے فہد علی کو لاہور سے اغوا کیا اور اسے کوئٹہ کے راستے غیر ملکی سرزمین...
	 فائل فوٹو مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤنپنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں...
	پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔  پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
	سٹی 42: بلاول ہاؤس  بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ  نئے رخ پر چلا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی  ہیں  پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔ ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ  لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔  آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر  انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025ء تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔  بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی سے متعلق خبروں پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا    مزید :
	لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، جہاں پراسیکیوشن نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور شاہ محمود قریشی کو شواہد کے باوجود بری کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ اگست 2025 میں انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا تھا، جس کے بعد پراسیکیوشن نے یہ اپیل دائر کی ہے۔
	9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق، پراسیکیوشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو شواہد اور حقائق کے برعکس بری کیا گیا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور مقدمے کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کیا اور شفاف انداز میں حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اگست 2025...
	 9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے اگست 2025 میں شاہ محمود قریشی کو 9 مئی مقدمات سے بری کردیا تھا۔ 
	نو مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) 9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے اگست 2025 میں شاہ محمود قریشی...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے لاہور ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی پر کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ Heartiest congratulations...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر دیا۔پاکستانی اسپنر نعمان علی نے میچ میں 10 شکار کرتے ہوئے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، جب کہ شاہین آفریدی نے اپنی شاندار سوئنگ سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن درہم برہم کر دی۔جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کے آغاز پر ہی ٹونی ڈی زورزی محض 16 رنز پر شاہین آفریدی کا شکار بنے  جب کہ 55 کے مجموعے پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔اس موقع پر رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دینے کیلئے داروغہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی کو ہار اور پگڑیاں پہنائیں۔ وفد کی سربراہی ایگزیکٹو کمیٹی رکن شعبان اختر کر رہے تھے جبکہ سابق صدر محمد علی میاں، سابق نائب صدر طاہر منظور چوہدری ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عرفان احمد قریشی ، فردوس نثار ، رانامحمد نثار سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شیخ سجاد افضل ،ملک ندیم نے شرکت کی۔ وفد میں شہزاد سلیم، رمیض دیوان ،مجید الیاس ، نعیم مغل ،ناصر خان ، رانا ریاض ، عمر عبداللہ ، رضاشامی انجم بشیر ، حاجی نثار اور کثیر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
	پاکستان کی پوزیشن مستحکم ،اختتام پرپہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ، عبداللہ شفیق 2 رن بنا کر آؤٹ،، سعود شکیل کوئی رن نہ بنا سکے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 163...
	 سٹی42: :لاہورسےبند  ایم 2 اور ایم 3  کی لاہور سے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا، لاہورپولیس نےموٹروےکنٹینرزلگاکربند کی تھی۔ پولیس نے سکیورٹی کےپیش نظرموٹروےبابوصابواور ٹھوکرسےبندکی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹادیئےگئے۔   قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا 
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔  طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی  مزید :
	 لاہور:  پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے...
	 سٹی42:مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز و اقارب، سیاسی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔  پاکستان کی پہلی خاتون سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کا نام روشن کردیا  مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 7:30 بجے لاہور کے علاقے کریم پارک، گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ...
	لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر 3 مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی...
	لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی...
	لاہور سے قطر جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز دورانِ سفر شدید طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جہاز کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا پرواز کے دوران اچانک خراب موسم نے جہاز کو گھیر لیا، جس سے فضاء میں ہچکولے محسوس کیے گئے۔ مسافروں کی جانب سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ متعدد افراد کلمہ طیبہ اور دعائیں بلند آواز میں پڑھتے رہے۔ اس دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں جہاز کے اندر کی...
	لاہور کراچی کا فرق سامنے ہے،آپ کو پنجاب کی سیر کرانا چاہتی ہوں،آپ مجھے نوابشاہ اور گڑھی خدا بخش دکھائیں،عظمیٰ بخاری کی پی پی پر تنقید
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
	کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی  ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔ ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن ۔کراسنگ کے دوران پاور وین  کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت نقصان ہوسکتا تھا۔
	 لاہور:  پنجاب کے پہلے اسموگ کی نگرانی اور پیشگی اطلاع دینے کے نظام نے 6 اکتوبر کے دن لاہور میں فضائی معیار کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ جاری ڈیٹا کے مطابق لاہور میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جس کے سبب فضائی آلودگی کا معیار بہتر رہے گا، 6 اکتوبر کو لاہور کا اوسط اے کیو آئی 115 ہوگا۔ رات 12 بجے اے کیو آئی 115 اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ لاہور میں صبح 5 بجے اے کیو آئی مزید بہتر ہوکر 105 پر آیا جبکہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ اور ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ صبح...
	لاہور: بھارت کی جانب سے دوبارہ پانی چھوڑے جانے کی میڈیا رپورٹس کے بعد شہری دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	 لاہور:  لاہور سفاری زو میں پہلی بار جدید انکیوبیٹرز کے ذریعے شترمرغ کی مصنوعی افزائش کامیابی سے جاری ہے جہاں اب تک 11 صحت مند چوزے حاصل کیے جا چکے ہیں، یہ منصوبہ پنجاب کے کسی بھی چڑیا گھر میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جسے ماہرین جنگلی حیات نے ایک نمایاں سائنسی پیش رفت قرار دیا ہے۔ سفاری پارک کے ایک مخصوص حصے میں ان انکیوبیٹرز کے ذریعے پیدا ہونے والے ننھے شترمرغ عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے تاکہ ان کی افزائش اور بقا کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہوں۔ پنجاب میں شترمرغ لائیواسٹاک کیٹیگری میں شامل ہیں تاہم صوبے...
	خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، حکومت سفارتی اور معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں...
	 لاہور:  ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ احمد جاوید کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص سہراب کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد اپنی ایک دوست سے ملنے آئے تھے کہ اسی دوران نامزد ملزمان ابو بکر، عبدالستار اور ان کے ساتھ 5 نامعلوم افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دوریاستی حل کی رَٹ لگانا چھوڑ دے، قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ حماس نے ٹرمپ منصوبہ پر مشروط آمادگی کا اظہار کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا، حماس مزاحمت کا استعارہ، اس کے مخالف سامراج کے آلہ کار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وحدت روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈاکٹر حمیرہ طارق، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، اظہر...
	لاہور: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک پر غیر حقیقی الزامات عائد کرنے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک پر غیر حقیقی الزامات عائد کرنے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے راصب خان
	 جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل رائونڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر...
	 قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ...
	ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہمیں مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، اس مسئلہ کا حل واحد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس میں اسرائیل نامی ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف چوبرجی چوک میں لیک روڈ پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری جنرل لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے غزہ کے حق اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے گلوبل...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک قرار دے دیا،  آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے درینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ کشمیر  میں پائیدار امن  اور استحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت...
	—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کے طیارے کے متاثرہ انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے ربڑ ٹکرا گیا تھا۔ ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔ ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا ہے کہ جہاز گراؤنڈ ہونے سے لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رن وے پر پڑے کچرے سے قومی ایئر لائن کے جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ترجمان قومی...
	لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام نے بدھ کے دن کے لیے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی معیار 170 رہنے کا امکان ہے۔ صوبے میں فضائی معیار معتدل رہے گا اور عوام روز مرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔  جاری ڈیٹا کے مطابق آج دوپہر سے شام پانج بجے تک فضائی معیار 120 سے 145 جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک فضائی معیار 140 سے 165 رہنے کا امکان ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس دوپہر کے وقت سب سے کم ہوتا ہے۔ صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان ٹریفک کے...