غیرقانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 791 غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سٹی42: لاہور میں شہر بھر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت کارروائی میں ریگولیشن اسکواڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سرگرم ہیں۔ دو دنوں کے دوران 791 غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریگولیشن اسکواڈ نے 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2021 بینرز اور فلیکسز بھی اتارے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
شہر میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اے سیز کو ہدایت دی ہے کہ اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر تیز کریں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی سرکاری یا عوامی جگہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تجاوزات کوہٹایاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">