Daily Pakistan:
2025-10-15@20:31:34 GMT
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025ء تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی سے متعلق خبروں پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فضائی حدود کی بندش کے لیے
پڑھیں:
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں مزید 16 روز کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دوسری مرتبہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 روز کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجر تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔