بنوں حملے میں شہادتیں 12 اور زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔ 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، شہریوں کی شہادتوں کا خدشہ، سیکیورٹی ذرائع
مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: بنوں حملہ، مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت
ریسکیو آپریشن مکمل
ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا
آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک بھی موقع پر اس موقع پر موجود رہے۔ اس دوران ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشنز جائے وقوع اور اسپتال میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے رہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریسکیو آپریشن مکمل کی تعداد
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔