خیبر پختونخوا میں موسم سرد ؛ میدانی علاقوں میں دھند کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے۔ اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ میں منفی 3 اور پاراچنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چترال لوئر میں درجہ حرارت صفر جب کہ دیر بالا میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک صوبے میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا۔ 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ وفاق ہمارا قرض دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گورننس اور پالیسی پر کوئی توجہ نہیں دیتا جبکہ قبائلی اضلاع ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حصہ 400 ارب بنتا تھا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم اب جو پالیسی قوانین بنیں گے وہ عوام کے حق میں ہوں گے۔