غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سول ڈیفنس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا قصبے کے سلطان قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ انہوں نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع اسلامی یونیورسٹی کے قریب الخطیب خاندان سے تعلق رکھنے والے مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک شہید کی باقیات برآمد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انیس جنوری کو جنگ بندی کے بعد سے سول ڈیفنس کا عملہ سینکڑوں شہداء کو نکال چکا ہے، جب کہ 10 ہزار سے زائد لاشیں ملبے تلے دبی ہیں، جن میں سے بیشتر کو قابض فوج کی جانب سے بھاری سامان داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کے باعث نکالا نہیں جا سکا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں ہیں جن
پڑھیں:
منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 65 لاکھ سے زائد مالیت کی 57.325 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 788 گرام آئس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1460 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جب کہ اسلام آباد میں کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 4.485 کلو مشتبہ منشیات برآمد ہوئی ہے۔
اُدھر پسنی، گوادر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 46 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ کے قریب سے 2 ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے خانیوال بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد ہوگئی۔
پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور گوجرانوالہ اور فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسل سے مجموعی طور پر 130 گرام چرس اور 600 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ شاہ خاکی راولپنڈی کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔