عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج، اداکارہ حکام پر پھٹ پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کے الزامات پر درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے عائشہ کے شوہر اپنی ایس یو وی میں بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے تاہم تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر انہیں مقامی افراد نے روک لیا۔
جس پر فرحان اعظمی نے گوا پولیس سے مدد طلب کی، پولیس کے پہنچنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا تاہم عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف ہی ہنگامہ آرائی اور ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.
شوہر کے خلاف مقدمے پر سیخ پا عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے بیٹے اور شوہر کو گالیاں دی گئیں، میرے شوہر نے ہی پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا گیا‘۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل عائشہ ٹاکیہ کے سسُر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما و مہاراشٹر اسمبلی کے رکن ابو اعظمی کو بھی مسلم مغل حکمران اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اداکارہ کے شوہر کیخلاف مقدمے کو بھی اسی کڑی سے جوڑا جارہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے شوہر کیخلاف
پڑھیں:
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی