مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم دے دیا۔ سپیشل افراد کیلئے معا ون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد کے لئے عمارتوں میں ریمپ نہ بنوانا ان کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔ میں اپیل کرتی ہوں کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے اور نہ انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے۔ ساڑھے 12لاکھ خاندانوں کو 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پانچ ماہ میں 30ہزار گھر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ‘‘ سے بن رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی حکومت عوام کے لئے 3 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کریں گے۔ جن کے پاس زمین نہیں، ان کو تین مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے۔ ہر اس شخص تک پہنچناچاہتی ہوں جو ریاست کا انتظار کررہا ہے۔ رمضان المبار ک میں 30 لاکھ افراد کو گھر بیٹھے 10ہزار روپے کے چیک ملے۔ سپیشل افراد کے لئے خاص طور پر فیلڈ ہسپتالوں میں بھی لفٹر لگوائے۔ جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں، ضرورت کے مطابق معاون آلات ان کے گھر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کا خواب ہے اور یہی میرا خواب۔ کربلا گامے شاہ میں 15سال قبل بم دھماکے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے والے نوجوان کو سکوٹی مل گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس پہنچ رہے ہیں جو برسوں سے ریاست کے در پر دستک دے رہے تھے۔ اب ریاست کا رخ عوام کی طرف ہے۔ حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں اگر پہنچنا چاہے تو ضرورت مندوں تک پہنچ سکتی ہے۔ میں نے کہا کہ سی ایم کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دفتر میں بیٹھنا نہیں۔ سی ایم کا کام ہے کہ وہ عوام کے درمیان موجود رہے اور ان کا حال جانے۔ ہاتھوں سے محروم بچے نے شاندار پنسل سکیچ بناکر مجھے حیران کردیا، میں نے وہ سکیچ فریم کرواکر دفتر میں لگوایا۔ ریاست ماں کے جیسے ہوتی ہے، ماں تو ہر بچے کی ضرورتوں کا یکساں خیال کرتی ہے۔ ریاست کے وسائل طاقتوروں کے لئے نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لئے ہوتے ہیں۔ ریاست کو ان کی آواز بننا چاہیے جن کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر جدید ترین مصنوعی انسانی اعضاء کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغازکردیاگیا۔ ’’بایونکس‘‘ ٹیکنالوجی سے بنے مصنوعی اعضاء میں دماغ کے سگنل کے مطابق حرکت دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ پنجاب ’’بایونکس‘‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی بحالی اور ان کی زندگیوں کو عام افراد کی طرح فعال بنانے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا۔ ’’بایونکس‘‘ دنیا کی مہنگی ترین ٹیکنالوجی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چھ سالہ سہیل کو ’’بایونکس‘‘ ٹیکنالوجی کے مصنوعی بازو لگوا دیئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم سہیل کو سٹیج پر خود لے کر آئیں۔ دماغ سے خود کار سگنل ملنے پر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے ننھے سہیل کی زندگی بدل گئی۔ کمسن سہیل نے حادثے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے دونوں ہاتھوں کو حرکت دی۔ وزیراعلیٰ کے کہنے پر تالیاں بجا کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے سہیل سے ہاتھ ملا کر ہائی فائیو کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سہیل کی حوصلہ افزائی کی اور پیار کیا۔ کمسن سہیل کو اپنے ساتھ سٹیج سے واپس لائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خود کار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر، ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات دئیے اور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر دو پیاری خاص بچیوں عائزہ اور عائشہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا اور گلدستے پیش کئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف تقریب میں سپیشل افراد کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی بچے کو ساتھ بٹھا لیا اور پیار کیا۔ قوعت گویائی سے محروم بچوں نے تقریب میں قومی ترانے، ترجمہ تلاوت کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب میں پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبہ بھر میں سپیشل افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضاء، آلہ سماعت، وہیل چیئر اور دیگر آلات مفت دئیے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو مینوئل وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل، الیکٹرک اور موٹررائزڈ وہیل چیئر دئیے جائیں گے۔ ٹرائی موٹر سائیکل، واکنگ واکر، فریم موبائل ٹائلٹ چئیر، پیڈز وہیل چیئر، کنٹرولڈ وہیل چیئر بھی دی جائے گی۔ سپیشل افراد کو ضرورت کے مطابق آلہ سماعت اور مصنوعی اعضاء بھی مفت دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ نے نئے ریکارڈ بنا دیئے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں اتنے زیادہ گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس جس میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ میں جاری قرضوں کے حصول اور وصولی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظر مزید کمرشل بنک شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ ماہ میں 28219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے مل گئے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 23ہزار 500سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ لون کا پراسیس مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ’’اپنی چھت، ا پنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت لون کی تقسیم کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ کوئی حکومت پانچ سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی جتنے 5 ماہ میں بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا واضح ویژن ہے۔ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کی گھر پروگرام وہیل چیئر کے مطابق افراد کو اپنی چھت اپنا گھر کے لئے
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب