کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع، باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی، منڈی کا باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی کے لیے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ منڈی میں اب تک 200 جانور لائے جاچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مویشی منڈی
پڑھیں:
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند
سعید احمد : پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند کردی گئی
فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی، سول ایوی ایشن کا نوٹم جاری کردیا گیا ، نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں ہے ، بشمول وہ طیارے جو بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت ہیں یا لیز پر زیر استعمال ہیں