اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے۔ جعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔ یہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے کہ ہم تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھیں۔ چین ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے اور پاک امریکہ تعلقات دہائیوں پرانے تعلقات ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتالوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، غزہ کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ علاوہ ازیں  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے موقف واضح انداز میں پیش کیے۔ مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کے حل طلب مسائل جلد از جلد حل کرکے فلاحی اور دو طرفہ تعلقات کی راہ ہموار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ 27 اور 28 اپریل کو بنگلادیش کا دورہ کریں گے۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔ نائب وزیراعظم کا دورہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ پائیدار روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان سے متعلق بین الوزارتی اجلاس میں غور کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی نمائندہ برائے افغانستان بھی شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے کہا

پڑھیں:

ایران میں داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کرکے داعش کے سیل کو پکڑا اور شہریوں کو خوفناک قتل عام سے بچالیا۔

بعد ازاں یہ مقدمہ تہران کی عوامی اور انقلابی عدالت کو بھیجا گیا جہاں ملزمان پر "مسلح بغاوت کے ذریعے ریاست سے جنگ" اور "غیر قانونی اسلحہ رکھنے" کے الزامات عائد کیے گئے۔

ملزمان اور ان کے وکلا کی موجودگی میں عدالتی کارروائی ہوئی، جس میں شواہد، اعترافی بیان اور ملزمان کے دہشت گردانہ افعال کی بنیاد پر عدالت نے سزائے موت سنائی۔

ایران کی سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کے بعد نو داعش دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا حکم دیا، جس پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے: دفتر خارجہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کل سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
  • افغانستان کے ساتھ بار بار بدلتا ہوا تعلق چیلنج بنا ہوا ہے،شیری رحمن
  • ایران میں داعش سے تعلق پر متعدد افراد کو پھانسی
  • ایران میں داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دیدی گئی
  • بھارتی وفد کا لندن میں پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام ہوگیا، شیری رحمان
  • بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلی سطحی وفد لندن پہنچ گیا.
  • پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا بھارتی وفد ناکام رہا: شیری رحمان
  • پاک افغان تعلقات میں بہتری: کیا طورخم بارڈر سے تجارت پر اثر پڑے گا؟
  • پاکستان کا اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا