شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں، میاں بیوی کا جھگڑا وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔
خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔
شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں وہ فیملی کے بجائے اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارتی ہے۔ شوہر نے کہا کہ میری بیوی مختلف پوز میں تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہے جو مجھے اور نہ ہی میرے گھر والوں کو پسند ہے لیکن وہ کسی کی نہیں سنتی۔
دوسری جانب بیوی نے سوشل میڈیا کے استعمال کو اپنا نجی معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میرا ذاتی معاملہ ہے۔ مجھے اپنی تصویریں پوسٹ کرنے کا پورا حق ہے، میں اپنے شوہر کو چھوڑ سکتی ہے، لیکن انسٹاگرام اور فیس بک پر تصویریں پوسٹ کرنا بند نہیں کرسکتی۔
کونسلنگ سینٹر کے رکن اور ایڈوکیٹ دیپک کمار نے کہا کہ خاتون کو بہت سمجھایا گیا لیکن وہ کسی کی سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔ خاتون نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے
میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند نہیں کروں گی۔ خاتون نے کہا کہ اس کے لیے میں اپنے شوہر اور خاندان کو چھوڑنے کے لیے بھی تیار ہوں۔ جب دونوں کے درمیان کوئی صلح نہیں ہوئی تو کونسلنگ سنٹر نے دونوں کو واپس بھیج دیا۔
خاتون جج دھمکی کیس ، بانی پی ٹی آئی عمران خان بری ، عدالت نے فیصلہ سنادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا نے کہا کہ
پڑھیں:
ضعیف کینسر مریضہ خاتون کو رشتہ دار سڑک کنارے چھوڑ کر فرار
بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں رشتہ دار ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اور مرد نے معمر خاتون کو سڑک کنارے چھوڑا، پھر خاتون نے اس پر چادر ڈالی دوسری خاتون نے منہ سے چادر ہٹائی تو بوڑھی خاتون دہائیاں دینے لگی۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایودیھا میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں رشتہ دار ایک معمر خاتون کو سڑک کنارے بے یار و مددگار حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور عورت بزرگ خاتون کو سڑک کے کنارے لا کر چھوڑتے ہیں، بعد ازاں ایک خاتون اس پر چادر ڈالتی ہے جبکہ دوسری خاتون چادر ہٹا کر اسے روتا ہوا چھوڑ جاتی ہے۔
ضعیف خاتون کینسر کی مریضہ تھی اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ بدھ کی رات تقریباً دو بجے دو خواتین اور ایک مرد ای-رکشہ سے آئے اور ضعیف خاتون کو وہاں اتار کر چھوڑ دیا۔ ان میں سے ایک خاتون نے مڑ کر ضعیف خاتون کا چہرہ دیکھا، پھر کچھ کہے بغیر تینوں وہاں سے چل دیے۔
واقعے کی اطلاع جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے درشن نگر چوکی پولیس کو ملی، جس کے بعد ضعیف خاتون کو فوری طور پر میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں وہ علاج کے دوران شام کو انتقال کر گئیں۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے، مگر اندھیرے اور فاصلے کی وجہ سے ای-رکشہ اور اس میں سوار افراد کی شناخت ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس ضعیف خاتون کے رشتہ داروں کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
واقعے کے منظر نے ہر دیکھنے والے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف خاندانی رشتوں کی بے حسی کا آئینہ دار ہے بلکہ معاشرے میں بڑھتے بے رحمانہ رویوں پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔