Islam Times:
2026-07-24@15:24:52 GMT

الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے چینی صنعت کاروں کو حکومت سندھ کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وفد کو سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل
  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن