پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے اضافے کے بعد 307000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 601 روپے اضافے کے بعد 263203 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 241278 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 2921 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع
اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نان ٹیرف بیرئیرز اور ٹریڈ میں عدم توازن کو ڈیل کے تحت حل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 7.4 ارب ڈالر ہے، پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5.2 ارب ڈالر، امریکا سے درآمدات تقریبا 2.2 ارب ڈالر ہے، دوسرے ممالک پر ٹیرف ریٹ بڑھنے کے باعث امریکی مارکیٹ کا رجحان پاکستان کی طرف بڑھے گا۔