data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-08-8
لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت مسلمہ کے لیے بیداری کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس شر سے خیر یہ نکلی کہ مسلم دنیا متحد ہونے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مفاہمتی معاہدے کو عالم اسلام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایران نے بھی اس معاہدے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی مقام تیزی سے بلند ہو رہا ہے کیونکہ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قائم ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ اس سے کوئی عظیم کام لینا چاہتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک ہی رہنما باقی رہ گیا ہے جس کی زندگی کا ہر پہلو محفوظ ہے — وہ نبی کریم ؐ کی ذات مبارکہ ہے۔ ان کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی انسانیت کے خلا کو پورا کر سکتا ہے، اور یہی نظام مستقبل قریب میں عالمی نظام کی حیثیت اختیار کرے گا۔امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید اور قیم حیدرآباد حنیف شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ آڈیٹوریم کو شہید منصور کاکڑ اور ہاسٹل کو شہید پروفیسر مظفر حسین جمالی کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیپا جیسے اہم اداروں کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی نہ صرف افسران کی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک عملی مثال قائم کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کر رہی ہے اور ان کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے تعمیری منصوبے سامنے لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین میں جنگ بندی کے قریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام جاری
  • گھٹنوں کے درد سے نجات پانے کے گھریلو اور فوری آزمودہ نسخے
  • ٹرمپ امن معاہدے میں اسرائیل کا راستہ نہیں روکا گیا(مولانا فضل الرحمان)
  • غزہ ، انسانیت کی شکست کا استعارہ
  • نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین
  • پیارے نبی (ص) انسانیت کے علمبردار اور اخوت و محبت کی مثال ہیں، الحاج عرفان احمد
  • نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
  • ’میں عمیر جسوال کی واحد بیوی ہوں، کسی سے موازنہ نہ کریں‘، گلوکار کی اہلیہ کا ناقدین کو واضح پیغام
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ عالمی ظلم و جبر کی نشانی ہیں، علامہ راشد سومرو
  • صہیونیت دنیا بھر کیلئے واحد حقیقی خطرہ ہے، وینزویلا