سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے، ۔سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے۔ان لینڈ اسٹڈی ٹور افسران کو حکومتی و پارلیمانی اداروں کے عملی مشاہدے کا موقع دیتا ہے۔پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں ای۔گورننس اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔جنوبی پنجاب سمیت حالیہ سیلابی صورتحال میں سول افسران کے کردار کو خراجِ تحسین۔قدرتی آفات اداروں کی استعداد اور عوامی خدمت کے جذبے کو آزماتی ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ تمام اداروں اور کمیونٹیز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سینئر مینجمنٹ سطح پر قیادت کو تعاون، سیکھنے، جدت اور انکساری کو اپنانا ہوگا۔قومی ترقی کے اہداف کسی ایک ادارے یا محکمہ کے بس کی بات نہیں، اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔افسران اپنی تربیت اور تجربات کو عوامی فلاح اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کریں۔پارلیمان اصلاحات پسند اور فعال افسران کے ساتھ مل کر عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے: گیلانی
پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، اردن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ صوبے کے حقوق، نئے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی کی تشکیل ان سب کی آئین میں وضاحت ہے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔