کراچی، گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 1 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11مٹکے والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا۔
پولیس نے موقع سے لاش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد عمران کے نام سے ہوئی۔
ہیڈ محرر شاہد مستوئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات و معلومات کے مطابق جمعہ کے روز کو ایک حادثے کے دوران ساجد کے گیراج پر انس نامی شخص کے والد کاجھگڑا ہوگیا تھا۔
اتوار کو انس اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ آیا جہاں انس اور ساجد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس دورن گولیاں بھی چل گئی جس کے نتیجے میں ذیشان نامی شخص ہلاک اور ساجد زخمی ہوگیا جبکہ انس اور ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔
پولیس نے ملزم انس کے دوست کو حراست میں لے لیا یے۔ پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔