data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-08-21
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی، دونوں کے معافی مانگنے پر عدالت نے فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ جج نے علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز کی تعمیل نہ کرانے پر سخت ترین نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد اور اے ایس آئی تعمیلی کو 6 چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔ ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے معافی مانگنے پر جج نے سزا واپس لی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ تھانہ محرر تبدیل ہوا جس کے سبب علیمہ خان کو پیش کرنے کے حکم کی تعمیل نہ ہوسکی۔ عدالت نے ایس ایچ او ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل کا عذر قبول کرتے ہوئے معافی منظور کرلی اور علیمہ خان کے خلاف سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے علیمہ خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا آئندہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور اے ایس ا ئی علیمہ خان کو ایس ایچ او عدالت نے

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم