ملالہ یوسف زئی آبائی علاقے پہنچ گئیں، رشتہ داروں اور طالبات سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی ایک لمبے عرصے بعد بیرون ملک سے اپنے آبائی علاقے پہنچ گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے آبائی علاقے میں اپنے رشتہ داروں اور سرکاری اسکول میں طالبات سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کیوں آئیں؟
پولیس کے مطابق ملالہ یوسف زئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے شانگلہ کے علاقے برکنہ پہنچیں، جس کے لیے پہلے سے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر پورے علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ان کے والد ضیا الدین بھی تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ملالہ یوسف زئی اپنے علاقے میں پہچنے کے بعد پہلے شانگلہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں گئیں اور ان سے ملاقات کی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملالہ یوسف زئی بنیادی طور پر شانگلہ کے علاقے برکنہ تعلق رکھتی ہیں، اور ان کے والد سوات میں آباد تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملالہ رشتہ داروں سے ایک لمبے عرصے کے بعد ملیں، اس موقع پر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملالہ یوسف زئی گرلز ہائی اسکول بھی گئیں اور تقریب میں شرکت کی۔ ملالہ اسکول میں طالبات سے ملیں، اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی 2012 میں دہشتگردوں کے ایک حملے میں زخمی ہوگئی تھیں، جس کے بعد وہ بیرون ملک ملک چلی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں، اور انہیں امن کا نوبیل انعام بھی مل چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آبائی علاقے پہنچ گئیں خیبرپختونخوا ملاقات ملالہ یوسف زئی نوبیل انعام یافتہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آبائی علاقے پہنچ گئیں خیبرپختونخوا ملاقات ملالہ یوسف زئی نوبیل انعام یافتہ وی نیوز ملالہ یوسف زئی آبائی علاقے انعام یافتہ رشتہ داروں کہ ملالہ
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔