اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کی تیاری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کی تیاری مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کی تیاری مکمل کر لی گئی۔تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کی تیاری مکمل کر لی ہیاعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کیے جائیں۔ عرفان میمن کا کہنا تھا تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کی مدد سے بھاری مشینری کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے، تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
کراچی:سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔