پاکستان نے عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کی تجویز  کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عرب لیگ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے منصوبے کی منظوری اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی

وزیراعظم نے کہا ’میں پاکستان کے اس مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ 2 ریاستوں کے حل کی توثیق کرنے والی اپنی قراردادوں پر ‘عمل درآمد یقینی بنائے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل، خود مختار فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

I welcome Arab League’s approval of Egyptian President Abdel Fattah Al-Sisi’s plan for Gaza’s reconstruction and the League’s firm rejection of any plan to displace the Palestinians from their homeland.

I reiterate Pakistan’s call that the United Nations must ensure…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 5, 2025

یاد رہے کہ عرب لیگ کے مصر میں اجلاس میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف غزہ کی تعمیر نو کے ایک متبادل منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

مذکورہ منصوبہ یہ منصوبہ ’مصر نے فلسطین اور عرب ممالک کے تعاون سے پیش کیا ہے اور اس کی بنیاد جامع عرب پلان کے طور پر غزہ کی جلد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام پر ہونے والی تحقیقات پر رکھی گئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر پسپائی اختیار کرلی

اس منصوبے کے تحت غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کو اپنی اس زمین پر رہنے کا حق دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے غزہ سے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی عرب ممالک میں منتقلی کا منصوبہ پیش کیا تھا جو نہ صرف حماس بلکہ عرب اور یورپی ممالک نے بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسرائیل اقوام متحدہ پاکستان تعمیر نو عرب لیگ غزہ فلسطین وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اقوام متحدہ پاکستان عرب لیگ فلسطین وزیراعظم شہباز شریف غزہ کی تعمیر نو کے کے منصوبے عرب لیگ

پڑھیں:

پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر محمد وسیم کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری اور اس متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقنینی بناتا ہے کہ ٹیم کو بہترین ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر کامیابی کا سلسلہ جاری رہے۔

متعلقہ مضامین

  • این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا
  • ترکیہ، غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریگا
  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری
  • اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط