Express News:
2025-09-18@22:24:20 GMT

شہر میں پچاس نئے پارک تعمیر کیے جارہے ہیں، میئر کراچی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کراچی:

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں پچاس نئے پارک تعمیر کیے جارہے ہیں، ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل میں ہیں، ضلع غربی کے ٹاؤنز کو پانی کی کمی کا سامنا تھا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے حب ریورسے 100 ایم جی ڈی پانی کی نہر نکالی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوسی۔5 رشید آباد بلدیہ ٹاؤن میں نو تعمیر شدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما، ٹاؤن اور یوسی کے چیئرمین، ممبران اور پارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے.

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں بلا امتیاز و تفریق کام کر رہے ہیں، کراچی کے عوام کو مسلسل ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے دیں گے، بلدیہ ٹاؤن کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے تو ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن نئے پچاس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا، اس پارک کا افتتاح میرے اس اعلان کی کڑی ہے، پارک کی جگہ پر کبھی کچرا ہوا کرتا تھا، آج اس جگہ سبزہ ہے، یہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کا وژن ہے، اب سے کچھ دن بعد ماڑی پور روڈ پر فٹ بال گراؤنڈ بنانے جا رہے ہیں، اس گراؤنڈ کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے، کام ہوتا ہوا سب کو نظر آرہا ہے، آج بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کر رہی ہے جبکہ ماضی میں اختیارات کا رونا رویا جاتا تھا، سابق میئر وسیم اختر صرف میڈیا پر آکر فائلیں پھینکا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری چاہتا ہے کہ ہر چیز ان کے گھر کے سامنے ملے جس کے باعث تجاوزات قائم ہوتی ہیں، ٹریفک جام ہوتا ہے جس میں سب شہری پھنستے ہیں، ہمیں ٹھیلے والوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، قانون کے مطابق ضبط کیے گئے ٹھیلے پندرہ دن میں واپس کرنا ہوتے ہیں جب ہم ٹھیلے واپس کرتے ہیں تو یہی ٹھیلے دوبارہ لگا لیے جاتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ لوگ ان کے ٹھیلوں سے خریداری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل اس پارک میں بچوں کے لیے بھی تفریحی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں، یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے لیکن پیپلزپارٹی کا وژن ہے کہ ہمیں کراچی کے ہر ہر کونے میں بلدیاتی سہولتیں مہیا کرنی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میئر کراچی

پڑھیں:

عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی

پچاس سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائیگا۔ عراقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔= اسلام ٹائمز۔ عراق نے مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے جانیوالے زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر کر دی ہے۔ عراقی حکام نے زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائیگا۔ عراقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی نے وفاق کے منصوبے گرین لائن پر کام بند کرادیا
  • جونا مارکیٹ و کھجور بازار میں سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے
  • میئر کراچی نے وفاقی حکومت کے منصوبے گرین لائن پر جاری کام بند کرا دیا
  • خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی
  • پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • اسکیم33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم