چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی سنسنی خیز سینچری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے سنسنی خیز انداز میں ناقابل شکست سینچری بنا کر ویرات کوہلی کی عمدہ اننگ کی یاد تازہ کر دی۔ایونٹ میں پاکستان کے خلاف دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں سینچری مکمل کی تھی۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری اوورمیں ڈیوڈ ملر 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ان کو سینچری بنانے کے لیے مزید 18 رنز درکار تھے۔
حریف بولر کائل جیمیسن کے اوور میں ملر نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند پر کوئی رن نہ بنا سکے، تیسری گیند پر2 رنز جوڑے، چوتھی گیند پر چوکا رسید کیا اور پانچویں گیند پر چھکا لگادیا۔ڈیوڈ ملر نے آخری گیند پر2 رنز حاصل کر کے اپنی سینچری کو یادگار بنادیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں چیئرمین بابر فائونڈیشن سردار بابر عباسی اور سردار لال خان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح سے مظلوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو نیا جوش و ولولہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نیا عزم ملا ہے اور مایوسی اور ناامیدی کی فضا ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے اور اپنی خفت مٹانے کیلئے اس نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسئلہ کشمیر کے حل اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سردار بابر عباسی نے اس موقع پر کہا کہ تنازعہ کشمیر صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔