پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل، پروفیسر لبنیٰ ظہیر چیئرپرسن تعینات
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کونسل کی چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر 2015ء سے 2019ء تک، چار برس کمپلینٹ کونسل کی ممبر رہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر بطور کالمسٹ، ابلاغیات کے شعبے پہ دسترس، سیاسی مبصر، تعلیم و تدریس اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ابلاغیات کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ شعبہ ابلاغیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی تقرری کو سراہا ہے۔ پہلے مرحلے میں راشدہ سہیل اور زاہد مقصود کو کونسل کے ممبرز تعینات کیا گیا ہے۔ ایم ڈی اور ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی نے بھی لبنیٰ ظہیر اور ممبران کو تعیناتی پر مبارک باد دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر لبنی
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب