جرمنی: ’آئی ٹی بی برلن 2025‘ شو میں ’پاکستان پویلین‘ میں خاص کیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سیاحت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمار اور ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ہے۔ 4 سے 6 مارچ تک جرمنی میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو ’آئی ٹی بی برلن 2025‘ میں پاکستان کی شرکت، سیاحت کے شعبے کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر نے برلن میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح کیا۔ گرین ٹورازم کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستانی سیاحت کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔ پاکستانی پویلین میں روایتی کھانے، موسیقی اور دستکاری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گرین ٹورازم کمپنی کے زیر قیادت پاکستان نے عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملک کی دلکش قدرتی خوبصورتی، وسیع ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’آئی ٹی بی برلن 2025‘ ایس آئی ایف سی گرین ٹورازم کمپنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی ٹی بی برلن 2025 ایس آئی ایف سی گرین ٹورازم کمپنی ایس آئی ایف سی
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلوں کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی پہلے مرحلے کا ایک میچ (بھارت بمقابلہ عمان) باقی ہے، جو کل کھیلا جائے گا اور اس کے نتیجے کا ٹورنامنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Sri Lanka make it three wins on the trot in the Asia Cup with a comfortable win against Afghanistan ????#SLvAFG ????: https://t.co/KfSt5cJDJk pic.twitter.com/VOwlGYsx5E
— ICC (@ICC) September 18, 2025
سُپر 4 میچز کا شیڈول:20 ستمبر (ہفتہ) — دبئی
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
21 ستمبر (اتوار) — دبئی
بھارت بمقابلہ پاکستان
23 ستمبر (منگل) — ابوظہبی
پاکستان بمقابلہ سری لنکا
24 ستمبر (بدھ) — دبئی
بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت
25 ستمبر (جمعرات) — دبئی
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان
26 ستمبر (جمعہ) — دبئی
بھارت بمقابلہ سری لنکا
Kusal Mendis stands tall???? A match-winning unbeaten 74* that powered Sri Lanka’s charge and kept the Lions roaring strong. ????????#KusalMendis #SriLankaCricket #SLvAFG pic.twitter.com/Ps8wekjJ7z
— Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) September 18, 2025
ایشیا کپ 2025 کا فائنل میچ28 ستمبر (اتوار) — دبئی
سپر 4 مرحلے میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو، 2 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ زیادہ پوئنٹس والی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ 2025 بنگلہ دیش بھارت پاکستان دبئی سپر 4 مرحلہ سری لنکا