UrduPoint:
2025-11-03@16:54:34 GMT

پاکستان: خضدار میں بم دھماکے سے متعدد افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

پاکستان: خضدار میں بم دھماکے سے متعدد افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے نال ٹاؤن کے اہم بازار میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد جھلس کر ہلاک اور دیگر دس شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

اس حملے کا اصل نشانہ حکومت نواز ایک مقامی قبائلی رہنما تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما عبدالصمد سمالانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بم بازار میں نصب کیا گیا تھا اور جب ان کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی، تبھی بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون کا خودکش حملہ، ذمہ داری علیحدگی پسندوں نے قبول کر لی

اطلاعات کے مطابق عبدالصمد سمالانی کو زخم آئے، تاہم وہ اس حملے میں بچ گئے اور ان کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

البتہ ان کے تین ساتھی موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے، جب کہ دو ساتھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسے۔ متاثرین زندہ جل گئے

حکام نے بتایا کہ دھماکہ مصروف ترین بازار میں ویلڈنگ کی دکان کے قریب ہوا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں اور زخمیوں کو خضدار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

بہاول خان تھانے کے ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا، "چونکہ آگ بہت تیزی سے پھیلی، اس لیے گاڑی میں سفر کرنے والے کل پانچ افراد زندہ جل گئے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ نال کی میونسپل کمیٹی میں فائر بریگیڈ کی خدمات یا امدادی کارکن دستیاب نہیں تھے۔"

بلوچ علیحدگی پسندوں نے پنجابی مسافروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر دشتی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ دو شدید زخمی افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہوئے، جبکہ تین گاڑی میں آگ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھا کر لیے ہیں۔ ایک سینیئر پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ "ہم دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔"

پانچ میں سے چار مرنے والوں کی شناخت منیر احمد سمالانی، عبداللہ سرمستانی، نادر خان گرگناری اور مسعود احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں.

فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم بلوچ علیحدگی پسندوں پر شبہ ہے، جو اس سے پہلے بھی ایسے حملے کرتے رہے ہیں۔

بلوچستان: بم دھماکے میں گیارہ کان کن ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا، "دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

"

اس واقعے سے ایک روز قبل پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بنوں شہر میں واقع فوجی چھاؤنی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔

پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ

شدت پسندوں کی جانب سے یہ حملہ افطار کے دوران کیا گیا تھا اور دھماکوں کی شدت کے باعث آس پاس کے متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہو گئی تھیں۔ فوجی چھاؤنی کے داخلی دروازے سے متصل ایک مسجد بھی منہدم ہو گئی اور مبینہ طور پر متعدد نمازی ملبے کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کر ہلاک

پڑھیں:

محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم میں متعدد افراد زخمی، اسپتال منتقل، مورو پولیس تھانہ کی حدود کھائی ماچھی کے گاؤں حاجی دین محمد سولنگی میں میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر تکرار بعد تصادم ہوگیا، جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹیں لگنے کے باعث اویس علی، نذیر احمد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکہ، کم از کم 23 افراد ہلاک
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی