لیبا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری کو تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔